وادی کشمیر اور خطہ جموں کے سرمائی زون میں منگل کے روز قریب تین ماہ کی سرمائی تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے۔
وادی میں گزشتہ چند برسوں میں ایسا پہلی بار ہوا جب سرمائی تعطیلات
میں توسیع کئے بغیر سبھی تعلیمی ادارے موسم خشک رہنے کے باعث اپنے مقررہ وقت پر کھل گئے۔
تاہم محکمہ موسمیات نے وادی میں کل سے اگلے پانچ روز تک چند ایک مقامات پر بارش یا برف باری ہونے کی پیشن گوئی کی ہے